ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں شوہر کی موت سے دلبرداشتہ بیوی نے بھی کی خود کشی

چنتامنی میں شوہر کی موت سے دلبرداشتہ بیوی نے بھی کی خود کشی

Sat, 18 Feb 2017 12:59:56    S.O. News Service

چنتامنی:17 /فروری(محمد اسلم/ایس او نیوز)شوہر کے ہارٹ اٹیک سے موت ہوجانے کی خبر سن کر بیوی نے پھانسی کا پھندالگاکر خود کشی کرلی یہ واقع چنتامنی ٹاون پولیس اسٹیشن کے حدود ٹینک بانڈ روڈ میں گذشتہ شب پیش آیا ہے،ٹاون پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اندھراپردیش کا بھٹکیل پلی کا ساکن آنند چاری(55 )کو کل علی صبح ہارٹ آٹیک ہونے سے بنگلور کے کسی نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جن سے کل رات 07:00بجے ہارٹ اٹیک کا علاج ممکن نہ ہونے سے دم توڑ دیا۔ اُس کی بیوی  ننجماعرف نندنی(50)جو چنتامنی ٹاون کے ٹینک بانڈ روڑ میں بہن کے گھر میں رہا کرتی تھی ، شوہر کی موت کی خبر سنتے ہی بہن کے مکان میں ہی پھانسی کا پھندا لگاکر خود کشی کرلی جیسے ہی خود کشی کی اطلاع ٹاون پولیس کو ہوئی تو سرکل انسپکٹر ہنومنتپا سب انسپکٹر سندرا وغیرہ نے جائے واردات پرپہنچ کر نعش کا معائنہ کیا اور نعش کو یہاں کے مقامی اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش وارثین کے حوالے کردی۔ ٹاون پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے ۔


Share: